مریم نواز کی آڈیولیک، والد سے کہتی ہیں یہ توشہ خانہ میں نااہل ہوگا، چیئرمین تحریک انصاف

50 / 100

لاہور: مریم نواز کی آڈیولیک، والد سے کہتی ہیں یہ توشہ خانہ میں نااہل ہوگا، چیئرمین تحریک انصاف نے لاہورمیں تقریب سے خطاب میں کہا مریم نواز کی یہ والی آڈیو سامنے آنے والی ہے اور یہ میرے متعلق ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے لاہورمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایک اور آڈیو آنے والی ہے جس میں مریم اپنے والد سے کہہ رہیں ہیں فکر نہ کریں الیکشن کمیشن توشہ خانہ میں عمران خان کو نااہل کرنے والے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ باپ ملک سے باہر بیٹھا ہوا ہے اور بیٹے کہتے ہیں ہم پاکستانی شہری نہیں ہیں یہ لوگ اس ملک پر مسلط ہیں جن کے ملک میں مفادات صرف اقتدار کے حصول تک کے ہیں۔

عمران خان نے کہا حالیہ آڈیو لیکس کے بعد تھوڑی سی بھی شرم ہو تو یہ مستعفی ہو جائیں، ان میں شرم نہیں ہے تو ہمیں ان کو مستعفی کرانا ہو گا، آڈیو لیکس میں شہباز شریف، مریم نواز کو طریقے بتا رہے ہیں، مریم نواز کا داماد بھارت سے مشینری منگوا رہا ہے

انھوں نے یاد دلایا کہ بھارت کی آئی ٹی ایکسپورٹ 140 ارب ہے اور ہمارے دور میں آئی ٹی سیکٹر میں ریکارڈ 32 ارب ایکسپورٹس ہوئیں، ہم نے آئی ٹی سیکٹر کو ٹیکس سے استثنیٰ دیا۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم نے وعدہ کیا کہ جب بھی حکومت آئی، اسٹارٹ اپس اور آئی ٹی سیکٹر کو ٹیکس کی چھوٹ دیں گے، ہمارے آخری سال میں آئی ٹی کی ایکسپورٹ 75 فیصد بڑھی۔

عمران خان نے کہا ہمارے ہاں ایلیٹ سوچتی ہےکہ ہم کیوں ظالم کا مقابلہ کریں، قوم کو بدترین مہنگائی میں دھکیل دیا گیا اور کابینہ ارکان نے آتے ہی اپنے کیسز ختم کرنے شروع کر دیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہم تو روس سے سستا تیل اور سستی گندم لینے کے لیے مذاکرات کر آئے تھے، یہ لوگ پاکستان آتے ہیں پیسا لوٹ کر باہر چلے جاتے ہیں، اسحاق ڈار وزیراعظم کے جہاز میں بیٹھ کر باہر گئے۔

یہاں چوروں کے ساتھ ڈیل ہوتی ہے، اسحاق ڈار ن لیگ کی حکومت کے دوران یہاں سے گئے، اسحاق ڈار جواب نہیں سکتے تھے اس لیے بھاگ گئے، اسحاق ڈار ڈیل کے تحت واپس آ رہے ہیں، چوروں کو این آر او دیا جاتا ہے۔

انھوں نے الزام لگایا کہ چیف الیکشن کمشنر کو شریف خاندان کے گھر کا نوکر قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ سے فری اینڈ فیئر الیکشن ہو سکتا ہے لیکن چیف الیکشن کمشنر نے نواز شریف اور زرداری کے کہنے پر ای وی ایم نہیں آنے دی۔

Comments are closed.