سیاسی کردار کو کم کرنا اداروں کے مفاد میں ہے،فواد چودھری

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چودھری نے کہا ہے کہ اداروں کا اس وقت بہت بڑا سیاسی کردار ہے، ضروری ہے کہ سیاسی جماعتیں اور ادارے ایک پیج پر ہوں۔

فوادچودھری نے کہا کہ سیاسی کردار کو کم کرنا اداروں کے مفاد میں ہے، اداروں کا اس وقت بہت بڑا سیاسی کردار ہے، ضروری ہے کہ سیاسی جماعتیں اور ادارے ایک پیج پر ہوں، مذاکرات ہوں یا بات چیت ہو وہ عوام کے سامنے ہو کیونکہ میڈیا کے سامنے ہو، بند کمروں میں فیصلوں کا وقت گزر گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت جو صورتحال ہے وہ انتخابات یا انقلاب کی طرف جائے گی، پنجاب کابینہ اور پارلیمانی پارٹی حقیقی آزادی کے لئے عوام کے ساتھ یکجا ہو، انتخابات پاکستان کا سب سے اہم مسئلہ ہے۔

رہنماء پی ٹی آئی نے کہاکہ امید ہے معاملہ لانگ مارچ تک نہیں پہنچے گا، انتخابات پی ٹی آئی سے زیادہ پاکستان کا مسئلہ ہے، پی ڈی ایم انتخابات کے لیے راضی ہو، باقی فریم ورک بیٹھ کت طے کرلیں گے۔

فوادچودھری نے کہا کہ مہنگائی کے حالات سے کمر ٹوٹ گئی ہے یہ سیاسی استحکام سے ممکن ہو گا، ملک آئین کے مطابق چلتا ہے پی ڈی ایم کی جانب سے جو عبوری حکومت کو چھ سات ماہ دینے کا کہا ملک ایسے نہیں چلے گا۔a

Comments are closed.