وزیراعظم ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے لندن روانہ

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف برطانوی حکومت کی دعوت پر ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے لندن روانہ ہوگئے۔وزیر اعظم لندن کے بعد نیویارک جائیں گے.

وزیر اعظم شہباز شریف لندن میں قیام کے دوران ن لیگ کے قائد نواز شریف سے ملکی سیاسی صورتحال پر اہم ملاقات کرینگے۔

وزیراعظم انیس ستمبر کو ملکہ الزبتھ دوئم کی آخری رسومات میں شرکت کرینگے جس کے بعد انیس ستمبر کو ہی نیویارک روانہ ہونگے. اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیراعظم خطاب کرینگے

وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر مختلف عالمی شخصیات سے سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی کرینگے۔

Comments are closed.