شہبازشریف کی سپیڈ صرف منی لانڈرنگ اور اس کو معاف کرانے میں ہے ،بابر اعوان

45 / 100

فائل:فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ احتساب کا جنازہ نکل گیا ہے نیب قوانین میں چھ ترامیم کے ذریعے اربوں روپے معاف کروالئے گئے ہیں کہتے ہیں شہبازشریف کی سپیڈ صرف منی لانڈرنگ اور اس کو معاف کرانے میں ہے۔

خبیرپختونخواہ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان کا کہنا تھا کہ کل سے پاکستان میں مہنگائی ریڈ زون میں داخل ہوگئی ہے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ملک میں احتساب کا جنازہ نکل گیا نیب قوانین میں ترامیم کے ذریعے جتنے قرضے معاف کروائے گئے وہ سب جائز ہوگئے ہیں اور قومی خزانے سے لوٹے گئے دوہزار چار سو ارب روپے معاف کرالئے گئے ہیں۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ جس طرح کیس ختم کرنے کا لنڈا بازار ہے اسی طرح وزیروں کا بھی لنڈا بازار لگا ہوا ہے وزرا بیان دے رہے ہیں کہ پہلے نواز شریف کے کیس ختم ہوں گے پھر وہ واپس آئیں گے بولے نواز شریف آپ واپس آئیں ہم آپ کے انتظار میں ہیں۔

بابر اعوان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جن ممالک میں ان کا پیسہ پڑا ہے وہاں مانگنے جاتے ہیں تو وہ ہنستے ہیں شہد سے میٹھا دوستی والا ملک ہم سے تنگ آگیا ہے۔

Comments are closed.