پی ٹی آئی نے ارکان کے استعفوں کی منظوری سے متعلق فیصلے کے خلاف مکمل اپیل جمع کرادی
فائل:فوٹو
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ارکان کے استعفوں کی منظوری سے متعلق فیصلے کے خلاف مکمل اپیل سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے۔
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں تحریک انصاف نے پارٹی ارکان کے مرحلے وار استعفوں کے عمل اور ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کی دائر درخواست میں عدالت سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم کرنے اوراسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی جانب سے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کو غیرقانونی اور غیرآئینی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے عوام سے تازہ مینڈیٹ لینے کے لئے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔سابق ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری نے اسمبلی فلور پر پی ٹی آئی کے 125 ارکان کے استعفے منظور کرنے کا اعلان کیا۔اسپیکر راجا پرویز اشرف نے استعفے منظور کرکے طے کردہ اصولوں کی خلاف ورزی کی۔
Comments are closed.