وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ صحت میں ایڈہاک تقرریوں پر پابندی ختم کردی

45 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے محکمہ صحت میں ایڈہاک تقرریوں پر پابندی ختم کردی۔

ایوان وزیر اعلیٰ سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایڈہاک تقرریوں پر پابندی ختم کرنے کا اطلاق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پر ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے ارسال کردہ سمری کی منظوری دیدی ہے۔

ڈاکٹرز،نرسز اور دیگر سٹاف کو قواعد وضوابط کے تحت ایڈہاک ملازمتوں پر بھرتی کیاجاسکے گا، وزیراعلیٰ چوہدر ی پرویزالٰہی کے اقدام سے محکمہ صحت میں ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر سٹاف کی کمی دور ہوگی۔

Comments are closed.