بھارتی فوج کی فائرنگ،3جوان شہید
راولپنڈی (ویب ڈیسک) بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، 3 جوان شہید، پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے راولا کوٹ سیکٹر رکشکری پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس میں صوبیدار محمد ریاض، لانس حوالدار عزیز الله اور سپاہی شاہد منصب نے جام شہادت نوش کیا۔
بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک جوان زخمی بھی ہوا جب کہ بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا اور بھارت کی جانب ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صوبیدار محمد ریاض کا تعلق جھنگ، لانس حوالدار عزیز کا تعلق نوشہرو فیروز اور سپاہی شاہد منصب ایبٹ آباد کا رہائشی تھا۔
Comments are closed.