سیلابی،سیاسی اور معاشی ریلہ پی ڈی ایم کو بہا لے گیا،شیخ رشید

45 / 100

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد کاکہناہے کہ نواز شریف نے شہباز شریف سے کہا ہے کہ اگلی بات تب ہوگی جب میرے اور مریم کے نااہلی کیس ختم ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک ٹویٹ میں شیخ رشیداحمد نے کہا کہ مہنگائی کی شرح45فیصدسے بڑھ گئی،پٹرول بھی20روپے فی لیٹر بڑھنے لگا ہے۔غریب آدمی کی زندگی5مہینے میں تباہ وبرباد ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے شہباز شریف سے کہا ہے کہ اگلی بات تب ہوگی جب میرے اور مریم کے نااہلی کیس ختم ہوں گے،اپنے سارے کیس سیدھے کر لیے اور ہمارے معاملے میں آپ کو کوئی فکر نہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ سیلابی،سیاسی اور معاشی ریلہ پی ڈی ایم کو بہا لے گیا ہے.بلاول لاڑکانہ میں،فضل الرحمان ڈ ی آئی خان میں عوام میں جانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ مفتاح بہانا ہے،اصل نشانہ شہباز شریف سے اپنے نااہلی کے کیسز ختم کرانا ہے

شیخ رشیداحمد نے کہا کہ ملک کا سارا انفراسٹرکچر ٹوٹ گیا ہے اور چاروں صوبوں میں فوج مدد کے لیے آگئی ہے۔

Comments are closed.