منور تالپور نے سیلاب متاثرین میں 50، 50 روپے تقسیم کئے، تالی بجائی چلے گئے

55 / 100

کراچی : سندھ کے حکمران خاندان کی اہم شخصیت منور تالپور نے سیلاب متاثرین میں 50، 50 روپے تقسیم کئے، تالی بجائی چلے گئے، پولیس سکیورٹی میں واپس ہوئی. 

سابق صدر آصف زرداری کے بہنوئی ،چئیرمین پیپلز پارٹی بلال بھٹو زرداری کے پھوپھا اور فریال تالپور کے شوہر نے بے گھر اور بے آسرا، لٹے پُٹے افراد میں پچاس پچاس روپے تقسیم کرکے حاتم طائی کی قبر پر لات ماری.

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آصف علی زرداری کے بہنوئی منور تالپور نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہاتھ میں 50 کے نوٹوں کی دتھی تھی اور پچاس پچاس روپے متاثرین کو دیتے رہے.

ہاتھ میں پچاس روپے کا بنڈل ختم ہوتے ہی منور تالپور نے تالی بھی بچائی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو لوگوں نے اسے غربت کا مذاق اور سیلاب زدگان کے زخموں پر نمک پاشی قرار دے دیا.

کسی نے لکھا، اتنی بڑی رقم سے سندھ کے سیلاب متاثرین کے مسائل حل ہوگئے، تو کسی نے یہ لکھا اب صوبہ سندھ شہباز سپیڈ سے ترقی کرے گا، بعض نے اسی سخاوت کی اعلیٰ مثال قرار دیا.

Comments are closed.