کراچی ڈویژن میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی
فائل :فوٹو
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دوسرے مرحلے کے تحت کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردئیے ہیں انتخابات 28 اگست کو ہونے تھے۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری وضاحتی اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ حالیہ سیلاب کی بد ترین تباہ کاریوں، نقصانات، لوگوں کی نقل مکانی، سے متعلق صوبائی الیکشن کمشنر سندھ، ضلعی انتظامیہ کی سفارشات اور موسمیات کی رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حیدرآباد ڈویژن کے 9 اضلاع میں 28 اگست کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات صورت حال بہتر ہونے تک پہلے ہی ملتوی کردیے تھے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا جائزہ لینے کے لئے الیکشن کمیشن کا آج دوبارہ اجلاس طلب کیا گیا، جس میں سندھ حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف نکات ، مشکلات اور موسمیات کی رپورٹ کا جائزہ لے کر حتمی فیصلہ کیا گیا۔
ادھرسندھ حکومت نے حالیہ بارشوں کے باعث الیکشن کمیشن سے کراچی حیدرآباد ڈویڑنوں میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔
Comments are closed.