وزیراعظم کا قطر میں بڑا اعلان، تفصیل آج خرم دستگربتائیں گے
دوحہ : وزیراعظم کا قطر میں بڑا اعلان، تفصیل آج خرم دستگربتائیں گے،شہباز شریف جو قطرکے دورے پر ہیں دوحہ میں یہ اعلان کیا ہے۔
شہباز شریف نے دوحہ میں سرکاری وفد کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئےبجلی کے بلوں سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز (ایف سی اے) ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم کے مطابق پاکستان کے ایک کروڑ 71 لاکھ صارفین کو بجلی کے بلوں کی مد میں اضافی فیول ایڈ جسٹمنٹ چارجز نہیں دینا پڑیں گے۔
وزیراعظم نے اعلان کیا تاہم انھوں نے یہ تفصیلات نہیں بتائی کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کیسے اور کن صارفین کےلئے ختم ہوگی اس ریلیف کی تفصیلات آج سامنے لائی جائیں گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ٹیوب ویل والے زرعی صارفین کو بھی فیول ایڈجسٹمنٹ سے استثنیٰ ہوگا، خرم دستگیرکل پریس کانفرنس میں ایف اےسی کاطریقہ کار بتائیں گے۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج دوحہ میں قطر کے وزیراعظم اور وزیر مملکت داخلہ عزت مآب شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز الثانی سے ملاقات کی۔ وزیراعظم آج سرکاری دورے پر دوحہ پہنچے تھے۔ ان کے ہمراہ کابینہ کے سینئر ارکان بھی تھے۔#PMVisitsQatar pic.twitter.com/rBsHEOsqKS
— PML(N) (@pmln_org) August 23, 2022
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تاجروں پر سے فکسڈ ٹیکس ختم کیا جا چکا ہے جس کے بعد 42 ارب روپے کا گیپ آئے گا جسے دوسرے ذریعوں سے پورا کریں گے۔
شہباز شریف نے قطری ہم منصب سے بھی ملاقات کی جب کہ اس سے قبل کاروباری طبقہ اور سرمایہ کاروں سے بھی ملے اور انھیں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی پیشکش کی ۔
Comments are closed.