ملک کو سرحدوں سے نہیں اندر سے خطرہ لاحق ہے،شیخ رشید

45 / 100

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ ملک کو سرحدوں سے نہیں اندر سے خطرہ لاحق ہے۔ تباہی دروازے پردستک دے رہی ہے اورنیرو بانسری بجا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں شیخ رشیداحمد نے کہا کہ ملک کا معاشی اورپی ڈی ایم کا سیاسی دیوالیہ ہوگیا ہے۔ بجلی کے بل غریب کی جیب پر ڈاکہ ہے جو پہلے ہی خالی تھی۔20 کلومیٹر کی حکومت چاروں طرف سے محاصرے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار اورن اور ش آمنے سامنے آنے والی ہیں۔چور نعرے سے خوفزدہ وزراء باہر نہیں نکل رہے اورسٹیٹ گیسٹ ہاوٴس استعمال کر رہے ہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ ایک طرف سیلاب ہے اور دوسری طرف حکمران کا عذاب ہے۔ سب سے زیادہ گیم چینجر پریشان ہیں کہ یہ کیا ہوگیا ہے۔ ملک کو سرحدوں سے نہیں اندر سے خطرہ لاحق ہے۔ تباہی دروازے پردستک دے رہی ہے اورنیرو بانسری بجا رہا ہے۔

شیخ رشیداحمد نے کہا کہ سوشل اورڈیجیٹل میڈیا پرپابندی کا وقت گزر گیا،اب صرف الیکشن کا وقت آنے والا ہے۔

Comments are closed.