عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

52 / 100

اسلام آباد: اسلام آبادہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی، جس میں اسلام آباد کے شہری محمد ساجد کی جانب سے وکیل نے دلائل دئیے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے الیکشن کمیشن سے معلومات چھپائیں وہ کون سی معلومات ہیں؟ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان نے بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا۔وکیل نے درخواست میں موٴقف اختیار کیا کہ عمران خان پہلے بیٹی سے متعلق تردید کرتے تھے ، اب اس سے متعلق سوال کا جواب نہیں دیتے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان جانتے ہیں ان کے خلاف ثبوت موجود ہیں۔ عمران خان پبلک آفس یا پارٹی سربراہ کا عہدہ نہیں رکھ سکتے۔ عمران خان سے پوچھا جائے کہ ان پر آرٹیکل 62ون ایف کا اطلاق کیوں نہ ہو؟

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Comments are closed.