کراچی،حکمران اتحاد کوعبرتناک شکست، ضمنی الیکشن تحریک انصاف نے جیت لیا

52 / 100

کراچی: کراچی،حکمران اتحاد کوعبرتناک شکست، ضمنی الیکشن تحریک انصاف نے جیت لیا،پی ٹی آئی کے محمود مولوی نے29 ہزار 475ووٹ لئے، حکمران اتحاد کے حمایت یافتہ ایم کیو ایم کے معید انور13ہزار 193 ووٹوں تک محدود رہے۔

کراچی میں این اے 245 کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے محمود مولوی کے علاوہ کل14 امیدوار تھے تاہم کوئی ان کے ووٹوں کے آدھے حصہ تک بھی نہ پہنچ سکا۔

تحریک لبیک پاکستان کے محمد احمد رضا نے9836 ،آزاد امیدوار فاروق ستار نے3479،پی ایس پی کے سید حفیظ الرحمان نے ایک ہزار سے زائد ووٹ حاصل کئے، ٹرن آوٹ 11.78 فیصد رہا۔

کراچی کے اس حلقے میں صبح آٹھ بجے پولنگ کا آغاز ہوا تھا اور شام پانچ بجے تک ووٹ ڈالے گئے، سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی کے لیاقت باغ جلسہ میں خطاب کے آخر میں ہی جلسہ شرکا کو کراچی کا ضمنی انتخاب جیتنے کی خوشخبری سنا دی تھی۔

Comments are closed.