آج بھی ملک کا وزیراعظم عمران خان ہے چور اور ڈاکو نہیں،شیخ رشید

45 / 100

فائل فوٹو

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے ۔

لیاقت باغ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے ادارے اور اثاثے قوم کے ساتھ ہوتے ہیں اور قوم عمران خان کے ساتھ ہے۔

عمران خان نے کہا کہ آج بھی ملک کا وزیراعظم عمران خان ہے چور اور ڈاکو نہیں۔جبکہ چور و ڈاکو حکومت میں آنے کے بعد اپنے کیس ختم کرنے کے لیے مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا چور نواز شریف ہے، عمران خان جب وزیراعظم تھا 6 فیصد ترقی ہو رہی تھی، سب اداروں سے کہتا ہوں روک سکوتو روک لو عمران خان آنے والا ہے۔

دوسری جانب اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد کہا ہے کہ پیمرا نے الیکٹرانک میڈیا کو نوٹس جاری کردیے ہیں اہم ترین فیصلہ آنے سے پہلے سوشل میڈیا کے خلاف بھی اتھارٹی بن جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیوبر کو بھی گھیرے میں لیا جانے والا ہے، ن اور ش آمنے آنے والی ہیں، اسحاق ڈار کو ش نے روکا ہے، کسی کو اہل اور کسی کو نااہل بنانے کے چکر میں بہت بڑا پھڈا ہو سکتا ہے۔

Comments are closed.