پاک فوج کے9جوان ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ، 4زخمی

55 / 100

فوٹو : ٹوئٹر لطیف اکبر

باغ : پاک فوج کے9جوان ٹریفک حادثہ میں جاں بحق، 4زخمی، فوجی گاڑی کو آزاد کشمیر کے علاقہ باغ میں حادثہ پیش آیا۔

جوان معمول کی ڈیوٹی پر تھے کہ اس دوران تھے اچانک ان کی گاڑی ہاڑی گہل شجاع آباد باغ میں ایک نالے میں جاگری ،حادثہ کے چار زخمیوں کو سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کیا گیا۔

کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا سمیت عسکری حکام نے نماز جنازہ میں شرکت کی، شہدا کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کردیئے گئے۔

شہدا کے جسدخاکی منگلا گیریژن لائے گئے جہاں نمازجنازہ ادا کرنے کے بعد ان کےجسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کئے گئے جنھیں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک جائے گا۔

،وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فوج کی گاڑی کے حادثہ پراظہار افسوس اور شہدا کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدری کا اظہار کیا۔

Comments are closed.