وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کا ٹیلی فونک رابطہ

50 / 100

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کا ٹیلی فونک رابطہ، وزیراعظم نے چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اخترنواز سے بھی سیلاب زدہ علاقوں سے متعلق بات چیت کی. 

وزیراعظم کی سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں ہیلی کاپٹرز فراہمی کی ہدایت سندھ میں رابطہ سڑکیں اور پل ٹوٹنے کے باعث ہیلی کاپٹرز فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان گفتگو کے دوران ملک میں سیلاب متاثرین خاص طور پرصوبہ سندھ میں امداد اور بحالی کی کارروائیوںسے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی جانب سے صوبہ سندھ میں امدادی کارروائیوں میں بھرپور تعاون سے متعلق آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے کہاہیلی کاپٹرز کے استعمال سے صوبہ سندھ اور بلوچستان میں زمینی رابطہ کٹنے کی وجہ سے ریسکیو اور یلیف کی فراہمی میں آنے والی مشکلات کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔

انھوں نے فوج کے تعاون و جذبے کو سراہا،آرمی چیف نےبتایا کمانڈر سدرن کمانڈ کو بلوچستان میں امدادی کارروائیوں کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں.

شہباز شریف نےمتاثرین کی مالی مدد کےلئے بے نظیر انکم سپورٹ کو ہدایت کردی، وزیراعظم سے گفتگو میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے سیلاب سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

Comments are closed.