وزیراعظم کی تقریر 18ویں ترمیم کیخلاف حکومتی اعلان ہے، شیری رحمان
اسلام آباد(زمینی حقائق )پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے عمران خان کی تقریر اٹھارویں ترمیم کے خلاف حکومتی اعلان ہے۔
میڈیا کو جاری بیان میں شیری رحمان کا کہنا تھاہم تو پہلے دن سے کہہ رہے حکومت اٹھارویں ترمیم کی مخالف ہے۔
انھوں نے کہاوفاق کا دیوالیہ اٹھارویں ترمیم کی وجہ سے نہیں تحریک انتقام کی ناکام پالیسیز کی وجہ سے ہو رہا ہے۔
شیری رحمان نے کہاوفاق کی باتیں کرنے والے وزیراعظم بتائیں سات ماہ میں پارلیمان میں کتنی مرتبہ آئے ہیں،حکومت آئینی ترمیم تو کیا کوئی بل بھی پاس نہیں کر سکتی۔
انھوں نے کہا انقلابی سرکار اپنی ناکامیوں کا الزام اٹھارویں ترمیم پر ڈال کر خود بری ہونا چاہتی ہے،ناکام حکومت کے پاس کوئی پالیسی نہیں ہے۔
،عمران خان کی تقریر اس بات کا ثبوت ہے کہ احتساب حکومت کی فرمائش پر ہو رہا ہے، احتساب بہانہ ہے اٹھارویں ترمیم نشانہ ہے، پیپلز پارٹی اٹھارویں ترمیم کا بھرپور دفاع کرے گی۔
Comments are closed.