خان صاحب کی حکومت نیب سے شروع نیب پر ختم ہو جاتی ہے، بلاول
کراچی (ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے خان صاحب کی حکومت نیب سے شروع ہو کر نیب پر ختم ہوتی ہے، نیب کالا قانون ہے جو سیاسی مخالفین کے لیے بیایا گیا۔
رتو ڈیرو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا دہشت گردوں کے سہولت کار وفاقی وزیر ہیں، پاکستان کے مستقبل کے لیے کالعدم تنظیموں اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنی پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کسی کا نام نہیں لیا تھا بلکہ کہا کہ تین وفاقی وزراء کے کالعدم تنظیموں کے ساتھ روابط ہیں، ایسے وزیرروں کو ہٹانے کے بجائے ایک اور ایسا ہی وزیر لایا گیا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیر بنانا خان صاحب کا حق ہے لیکن دنیا کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں کہ دہشت گرد آپ کے وزیر ہیں۔
وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ خان صاحب کی حکومت نیب سے شروع ہو کر نیب پر ختم ہوتی ہے، نیب کالا قانون ہے جو سیاسی مخالفین کے لیے بیایا گیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کرپشن کے خاتمے کے لیے سنجیدہ نہیں ہیں، خان صاحب سیاسی مخالفین کے خلاف جھوٹے کیسز بنواتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب انصاف ہوتا ہے تو کسی پر ہلکا اور بھاری ہاتھ نہیں ہوتا۔
Comments are closed.