ہری پور،7سالہ بچے سے زیادتی اورقتل کاملزم گرفتار،ڈی آئی جی ہزارہ
ہری پور( زمینی حقائق )سات سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش کچہرے کے ڈھیر پر پھینکنے والا ملزم پولیس نے گرفتا ر کرلیا ۔
ڈی آئی جی ہزارہ نے پریس کانفرس کے دوران ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا ملزم نے اقرا ر جرم بھی کرلیا پولیس کا اس کیس کو ماڈل کو رٹس میں چلانے کا اعلان کیا ہے۔
ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے ہری پور ڈی پی او دفتر میں پریس کانفرس کے دوران سات سالہ راجہ عمر قتل کیس سے متعلق میڈیا کو بتایا ہے کہ سات سالہ بچے کا زیادتی کے بعد قتل پولیس کے لیے چیلنج تھا۔
ملزم شعیب مقتول کا قریبی رشتہ دار ہے مقتول کے والد نے بھی شک کا اظہار کیا تھاملزم شعیب نے اقرار جرم بھی کرلیا ہے آئی جی خیبر پختوانخواہ کی ہدایت پر اس کیس پر نو رکنی جے آئی ٹی بنا دی گی ہے جے آئی ٹی میں ایس ایچ او ڈی ایس پی لیول کے افسران شامل ہیں۔
ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ ملزم کے کپٹروں سے شواہد حاصل کیے گے ہیں ڈی این اے سمیت پوسٹ مارٹم اور سیمن کے نمونے دیگر شواہد کی روشنی میں خان پور پولیس اسٹیشن میں علت نمبر169 زیر دفعہ302PPCکے تحت والد راجہ حق نواز کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
Comments are closed.