اسلام آباد ہائی کورٹ کا الیکشن کمیشن ممنوعہ فنڈنگ کیس پر لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ

53 / 100

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کا الیکشن کمیشن ممنوعہ فنڈنگ کیس پر لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ، لارجر بنچ ہی شوکاز معاملہ بھی دیکھے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے ممنوعہ فنڈنگ کیس فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی درخواست پر سماعت کی، پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل انور منصور عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

وکیل انور منصور نے استدعا کی شوکاز نوٹس کی حد تک کوئی ایکشن نہ لیا جائے، قائم مقام چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ یہ معاملہ بھی لارجر بینچ ہی دیکھے گا۔

عدالت نے کیس لارجر بینچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 18 اگست تک ملتوی کر دی۔

Comments are closed.