سگی بہن سے 3بھائیوں کی زیادتی
اسلام آباد(ویب ڈیسک)سگی بہن سے زیادتی کے الزام میں گزشتہ روز گرفتار تین بھائیوں کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔
اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ عامر خلیل نے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیاہے۔
ملزمان اسحاق، جمیل اور اسماعیل کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیاہے۔
ملزمان کے خلاف تھانہ گولڑہ میں زنا بالجبر کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے،عدالت نے متاثرہ لڑکی کو کرائسز سنٹر منتقل کرنے کا حکم دیاہے۔
ملزمان کی پیشی کے وقت واقعہ سن کر جہان عدالت میں موجود لوگ انگشت بدنداں تھے وہاں عدالتی اہلکار بھی آبدیدہ ہو گئے۔
Comments are closed.