نئے سال کا چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم الحرام اتوار کو ہوگی

45 / 100

اسلام آباد: ملک بھر میں نئے سال کا چاند نظر نہیں آیا ۔ یکم محرم الحرام اتوار31جولائی کو ہوگی۔

نئے اسلامی سال 1444 ہجری کے پہلے مہینے محرم الحرام 1444ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔

مرکزی اجلاس اس بار کوئٹہ میں ہوا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے شہروں میں منعقد ہوئے۔ وزارت مذہبی امور کے دفاتر کوہسار کمپلیکس میں اسلام آباد زونل کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اورپنجاب کی زونل کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف لاہور میں منعقد ہوا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ملک بھر سے چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ اجلاس کے بعد کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد نے اس حوالے سے اعلان کیا کہ چاند نظر نہیں آیا اس لیے یکم محرم الحرام 31 جولائی اتوار کو ہوگی۔

Comments are closed.