مقصود چپڑاسی کاڈیتھ سرٹیفکیٹ طلب، سلمان شہباز کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور: مقصود چپڑاسی کاڈیتھ سرٹیفکیٹ طلب، سلمان شہباز کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری ، لاہور کی اسپیشل سنٹرل کورٹ نے شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔
اسپیشل سنٹرل کورٹ نے 30 جولائی کو وزیراعظم کے بیٹے سلمان شہباز اور دوسرے ملزم طاہر نقوی کی جائیدادوں کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے دونوں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔
سماعت کے دوران عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم مقصود چپڑاسی کی موت کا سرٹیفکیٹ بھی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جو کہ منی لانڈرنگ کیس کا کردار تھا اور وفات پا گیاہے۔
اس موقع پر عدالت نے قرار دیا کہ سلمان شہباز اور طاہر نقوی کو اشتہاری قرار دینے کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر کیخلاف کارروائی کی جائے، اس نے فرائض کی انجام دہی میں غفلت پر کوئی وضاحت بھی پیش نہیں کی، وہ تاخیر سے عدالت پہنچا۔
عدالت کا ڈائریکٹر ایف آئی اے تفتیشی افسر ندیم اختر کیخلاف بھی کارروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کاحکم،عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ تفتیشی افسر کو ملزمان کے اشتہارات اور رپورٹس سمیت پیش ہونے کا حکم دیا تھا ۔
وہ صرف اشتہار کیساتھ پیش ہوا، تفتیشی افسر کے رویے سے لگا کہ وہ غیر سنجیدہ ہے،عدالت نے شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے 30 جولائی کو پیش ہونے کا حکم دیا۔
Comments are closed.