کورونا سے مزید 7 افراد جان کی بازی ہار گئے

46 / 100

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کی چھٹی لہر میں شدت آگئی موذی وائر س سے متاثرہ مزید سات افراد دم توڑ گئے

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 21 ہزار 264 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 592 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

این آئی ایچ کاکہناہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز آنے کی شرح 2.78 رہی۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ مزید سات افراد جاں بحق ہوئے جبکہ اس وقت ملک بھرمیں کورونا سے متاثرہ 174 مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

Comments are closed.