عید پر مری جانے والوں کےلئے خوشخبری، خصوصی بس سروس چلے گی

52 / 100

فوٹو : فائل

راولپنڈی : عید پر مری جانے والوں کےلئے خوشخبری، خصوصی بس سروس چلے گی جس کااہتمام حکومت پنجاب کی طرف سے کیا جارہا ہے۔

اپنی گاڑی میں اب مری جا کرپھنسنے کی ضرورت نہیں۔ پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ پر اسلام آباد سے مری تک بس سروس شروع کرنے کااعلان کردیا۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق کے مطابق مری جانے والی فیملیز کو ترجیح دی جائے گی۔ مری پہنچ کر فری شیٹل سروس مہاکی جائے گی۔

مری کےلئے بس سروس خصوصی طور پر مقامی سیاحوں اور فیملیز کےلئے شروع کی جارہی ہے جو عیدکے تین دن تک میسر ہوگی۔

حکومت پنجاب کی طرف سے بہارہ کہو سے مری کے لیے تین دن تک پندرہ بسیں چلائی جائیں گی،یہ بس سروس بہارہ کہو گرین لائن بس سٹینڈ اپنے سفر بکا آغاز کرےگی۔

مری جانے والے شہریوں کو صرف سو روپے میں سفری سہولت مہیا ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق کہتے ہیں بس پر سفر کرنے والی فیملیز کو مری میں فری شیٹل سروس کی سہولت فراہم کی جائے گی

Comments are closed.