میدان عرفات سے حج کا خطبہ رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل العیسی دیں گے

45 / 100

مکہ مکرمہ : میدان عرفات سے حج کا خطبہ رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل العیسی دیں گے ، شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی شہرہ آفاق عالم و دانشور ہیں۔

اس حوالے سے سبق ویب سائٹ کے مطابق ایوان شاہی نے کی طرف سے منظوری دی گئی جس کے بعد اب وہ میدان عرفات مسجد نمرہ سے حج کا خطبہ شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی دیں گے۔

ہر سال حج کا خطبہ مسلمانان عالم کے ساتھ دنیا بھرکے انسانوں کے لیے اسلام کا انسانیت نواز پیغام ہوتا ہے۔ اس حوالے سے وہ عالمی معاشرے کو درپیش مسائل کے اسلامی حل پیغامات کی صورت میں پیش کریں گے۔

رابطہ عالم اسلامی کی ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر العیسی 12 اگست 2016 کوسیکریٹری جنرل تعینات کیے گئے تھے۔

ڈاکٹر العیسی اسلامی نے فقہ کے تقابلی مطالعے میں گریجویشن کی ہے، وہ آئینی قانون اور جنرل قانون کے مطالعات اور تقابلی عدالتی مطالعات میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی ہیں۔

ڈاکٹر العیسی اسلامی فقہ اور جدید قانون پر مملکت کے اندر اور باہر اہم علمی و فکری و تحقیقی اداروں میں لیکچرز دیتے رہتے ہیں،
ڈاکٹر العیسی سعودی عرب، خصوصا امریکہ اور یورپی ممالک میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے مقالات کا وائیوا لیتے رہتے ہیں۔

ڈاکٹر العیسی متعدد کتابوں کے مصنف ہیں جبکہ فقہی، قانونی و فکری اور انسانی حقوق کے موضوعات پر مدلل علمی مقالات، معتبر مجلات میں شائع کرتے رہتے ہیں۔

ڈاکٹر العیسی عدلیہ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل بننے سے قبل اعلی عدالت کے سربراہ کے عہدے تک پہنچ چکے تھے۔

ڈاکٹر العیسی متعدد ممالک اور عالمی اداروں و تنظیموں سے ایوارڈز حاصل کیے ہوئے ہیں ملائیشیا وفاقی روس، سینیگال، سری لنکا، مصر، متحدہ عرب امارات، پاکستان، بلغراد وغیرہ ممالک سے اعزاز حاصل کیے ہوئے ہیں۔

لاہور پاکستان کی یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری بھی لے چکے ہیں، پروفیسر حافظ سجاد قمر کی دعوت پر یہ ڈگری ان کو صدر یونیورسٹی آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور ابراہیم حسن مراد نے ان کی عالم اسلام کی خدمات پر ان کو دی تھی۔

Comments are closed.