کورونا کی چھٹی لہر میں تیزی،مثبت کیسزکی شرح 3.28 فیصدہوگئی

46 / 100

اسلام آباد:کورونا کی چھٹی لہر میں شدت آنے لگی ۔مثبت کی کیسز کی شرح تین فیصد سے تجاو ز کرگئی

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 21 ہزار 137 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 693 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا تاہم کورونا مثبت کیسزکی شرح 3.28 فیصد ریکارڈ کی گئی۔جبکہ ملک بھر میں اس وقت 165 مریضوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ 9 مریض انتقال کر گئے تھے ۔

Comments are closed.