ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے

52 / 100

فائل : فوٹو(زخمی کی تصویر موجود ہے مگر شائع نہیں کی)

نارووال(زمینی حقائق ڈاٹ کام )ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں جب کہ اس حادثے میں ٹرک ڈرائیور جاں بحق اور چار افراد شدید زخمی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق حادثہ شکر گڑھ نارروال روڈ بجھنہ سٹاپ پرپیش آیا جہاں لیگی رہنما دانیال عزیز کی گاڑی گھر جاتے ہوئے مزدہ ٹرک سے ٹکرائی، حادثے میں دانیال عزیز شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ٹریفک حادثے میں لیگی رہنما دانیال عزیز کے چہرے پر بھی چوٹیں آئی ہیں جب کہ ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہوگیا جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوئے جنھیں اسپتال پہنچایاگیاہے۔

اس حوالے سے’ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دانیال عزیز کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال نارووال منتقل کردیا گیا ہے’اطلاعات کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے راہنما دانیال عزیز کے روڈ حادثے میں شدید زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور ان کی اہلیہ اہلیہ سے فون پر رابطہ کیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ دانیال عزیز کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں،صحت یابی تک متعلقہ حکام علاج معالجے کے تمام ضروری اقدامات کریں جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز نے بھی علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Comments are closed.