عمران خان سیاسی لاش ہے ایک کروڑ لوگ بھی اسے زندہ نہیں کرسکتے۔ فضل الرحمان

پشاور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا عمران خان نااہل ثابت ہونے کے بعد اب جلسے جلسے کرتا پھر رہاہے.

پشاور میں تقریب سے خطاب میں مولانا نے کہاکہ عمران خان سیاسی لاش ہے ایک کروڑ لوگ بھی اسے زندہ نہیں کرسکتے۔ فضل الرحمان نے کہا خدا کےلئے اس ملک کو تجربہ گاہ نہ بنایا جائے۔

انھوں نے کہا کہ اپنی حلال بیٹی ہوتی تو کسی کی بیٹی کے بارے میں ایسی بات نہ کرتا جو جلسہ میں کی گئی۔

فضل الرحمان نے ایک بار پھر خط کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بیرونی سازش نہیں ہورہی تھی ہم نے میدان میں آکر تمہیں گھر بھیجا ہے۔

مولانا نے الزام لگایا کہ تحریک انصاف حکومت نے علمائے کرام کے خلاف کارروائیاں کیں، قانون میں اسلامی دفعات کے خلاف امریکہ کو خط لکھا۔

تہم نے ملک کی معیشت کو تباہ کیا، میں نے سب سے کہا کہ امریکہ جغرافیہ کی تبدیلی چاہتا ہے اور اس کا سب سے پہلا کام معاشی عدم استحکام پیدا کیاگیا۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان نے کشمیر مودی کے حوالے کردیا، کیونکہ جب مودی الیکشن لڑ رہا تھا تو یہ تب کہہ رہا تھا کہ مودی جیت جائے تو بہتر ہے۔

انھوں نے کہا آج کہتا ہے کہ فوج نہ ہوتی تو پاکستان کے تین ٹکڑے ہوتے ، اس سازش کی بھی تحقیقات ہونی چایئے کہ یہ کس کے ایجنڈے پر کام کررہاہے۔

فضل الرحمان نے کہانواز شریف ، شہباز اور آصف زرداری چور ہیں تو ان پر چین ، سعودی عرب اور مالیاتی ادارے کیوں اعتماد کرتے ہیں اور ان کی مالی معاونت کرتے ہیں۔

خیال رہے مولانا فضل الرحمان کے دعوے کے بر عکس وزیر اعظم شہبازشریف سعودی عرب، یو اے ای کے دورے کر چکے لیکن کہیں کوئی مالی مدد نہیں ہوئی نہ مالیاتی اداروں نے معاونت کی، وہ حکومت چھوڑنے کا فیصلہ کرنے پر سوچ رہے ہیں.

Comments are closed.