میری جان لینے کی سازش ہے ، میں نے نام لے کر ویڈیو بنالی ہے، عمران خان
سیالکوٹ(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےمیری جان لینے کی سازش ہے ، میں نے نام لے کر ویڈیو بنالی ہے، عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف بند کمروں کے اندر سازش ہورہی ہے ، اس سازش کا مجھے پہلے سے پتہ تھا۔
سیالکوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کروائی ہے کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو یہ ویڈیو پوری قوم کے سامنے آجائے گی میں نے اس میں سب کے نام لے لئے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ اللہ تیری عبادت اورتیرے سے مدد مانگتے ہیں، کسی انسان اورکسی سپرپاورکے سامنے ہم نہیں جھکتے، ہم دنیا کے سب سے عظیم لیڈرکی امت ہے۔ نوازشریف جتنے بزدل تم اتنی ہی تمہاری پارٹی ہے۔
“I’ll never let my Nation bow!”- @ImranKhanPTI #SialkotFightsBack #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/3AU3SrKUq2
— PTI (@PTIofficial) May 14, 2022
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہماری حکومت نے ایک دفعہ بھی ان کے جلسے،لانگ مارچ روکنے کی کوشش نہیں کی،عمران خان ہرتین ماہ بعد یہ ہماری حکومت گرانے آتے تھے،عمران خان تمہارے ساتھ ملک کی بڑی بیماری زرداری بھی تھا۔
انہوں نے کہا کہ میرے خلاف بند کمروں کے اندر سازش ہورہی ہے کہ عمران خان کی جان لے لی جائے، اس سازش کا مجھے پہلے سے پتا تھا ، میں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کروائی ہے کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو یہ ویڈیو پوری قوم کے سامنے آئے گی۔
عمران خان نے کہا کہ حکومت نے سازش کر کے ہمیں بڑے میدان میں جلسہ نہیں کرنے دیا، نواز شریف بزدل ہے، جس نے زندگی میں کوئی ایک کام ایمانداری سے نہیں کیا۔
چیئر مین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنی بیماری کی ایسی اداکاری کی کہ لگتا تھا ابھی مرجائے گا ، مگر جیسے ہی انہوں نے جہاز کی سیڑھیاں دیکھیں تو فوراً اس میں جاکر بیٹھ گئے۔
“ملک سے باہر اور ملک کے اندر بند دروازوں میں سازش ہو رہی ہے کہ میری جان لےلی جائے۔
میں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کر کے محفوظ جگہ پر رکھی ہے جس میں پچھلی گرمیوں سے اب تک سازش میں ملوث کرپٹ ٹولے کے ایک ایک شخص کا نام بتایا ہے-“ عمران خان #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور #SialkotFightsBack pic.twitter.com/FIGoJqO4Dh— PTI (@PTIofficial) May 14, 2022
انھوں نے کہا کہ شریف اور زرداری خاندان نے تیس سال حکومت کی، ہمیں صرف ساڑھے تین سال اقتدار ملا، شہباز شریف کہتا ہے، پاکستانی بھکاری ہیں، اس لیے انہیں امریکی غلامی کرنی پڑےگی۔
عمران خان نے وزیر دفاع خواجہ آصف پر تنقید کرتے ہوئے انہیں خواجہ وینٹی لیٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ملک کو وینٹی لیٹر پر تم نے ڈالا ہے ، ہم نے تو صرف ساڑھے تین سال ملک میں حکومت کی ، تم لوگ یہاں سے پیسہ لوٹ لوٹ کر باہر لے گئے ہو۔
Chairman PTI @ImranKhanPTI speaks about today’s incident where imported govt showed how coward they are. #SialkotFightsBack #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/fPqjIxgGwP
— PTI (@PTIofficial) May 14, 2022
ان کا کہنا تھا کہ آج تک دنیا کی تاریخ میں کبھی کوئی انقلاب کو نہیں روک سکا، یہ سیاست نہیں ہورہی یہ انقلاب آرہا ہے، اور اسے نہ نواز شریف روک سکتے ہیں ، نہ شہباز شریف ، نہ ان کا بیٹا روک سکتا ہے، نہ ہی وزیر داخلہ روک سکتا ہے۔
اس انقلاب کو اب دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی، جب ہم اسلام آباد پہنچیں گے تو پر امن رہیں گے ، اگر تم نے روکنے یا انتشار پھیلانے کی کوشش کی تو تمھیں پورے پاکستان میں کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
Comments are closed.