عمران خان قانون حرکت میں آیا توتمہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ، حمزہ شہباز
لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا عمران خان قانون حرکت میں آیا توتمہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ، حمزہ شہباز کی وارننگ کہا عمران خان غلط فہمی میں نہ رہنا کہ ہمیں دباؤ لے میں آو گئے۔
منی لانڈرنگ کیس میں عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان کسی غلط فہمی میں ہیں کہ وہ ہمیں دباؤ میں لے آئیں گے، ہم صرف اللہ کا دباؤ قبول کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ عمران نیازی کو آج خبردار کرتا ہوں کہ آپ آئین اور عدالت کے فیصلوں کو نہیں مانتے اور اداروں کا مذاق اڑاتے ہیں، ن لیگ تمہاری طرح انتقام تو نہیں لے گی لیکن قانون کو حرکت میں لا کر تمہیں قانون کا احترام ضرور سکھائے گی۔
وزیراعلی ٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تم نے اپوزیشن کو ناحق جیل میں ڈالا تھا جبکہ تمہارے خلاف باقاعدہ ثبوت موجود ہیں، جب قانون حرکت میں آئے گا تو تمہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
میں جمہوریت پسند ہوں میں نے اور میری پارٹی قیادت نے جیلیں کاٹی ہیں لیکن تمہیں آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنے دینگے.وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز pic.twitter.com/gw8LngcHIS
— PML(N) (@pmln_org) May 14, 2022
حمزہ شہباز نے کہا لوڈشیڈنگ کے جن کو ہم نے بوتل میں بند کر دیا تھا لیکن سابقہ حکومت کی نااہلیاں سامنے آ رہی ہیں، ہم لوڈشیڈنگ اور مہنگائی سمیت ہر ایشو پر حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے اور دن رات کام کر کے ان مسائل سے چھٹکارا پائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کل انتظامیہ نے 3 گھنٹے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کیے کیونکہ سیالکوٹ میں جلسے کے مقام پر مسیحی برادری کو تحفظات ہیں، انتظامیہ نے تحریک انصاف کو متبادل جگہ کی پیشکش کی ۔
Comments are closed.