امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا بلاول کو فون
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا بلاول کو فون،عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی ،ٹیلی فونک رابطہ دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی وزیر خارجہ کے فون کی تصدیق کی ہے۔
بلاول بھٹو کی طرف سے بتایا گیا کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی طرف سے کال موصول ہوئی، عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دینے پر بلنکن کا شکر گزار ہوں۔
https://twitter.com/ForeignOfficePk/status/1522614204456448002?t=9rTu3stciCWJPukwgG3XYA&s=19
بات چیت میں باہمی دلچسبی اور وسیع البنیاد تعلقات کی مضبوطی پر تبادلہ خیال کیا گیا، امن، ترقی اور سلامتی کے فروغ پر بات چیت ہوئی، اتفاق کیا کہ باہمی احترام پر مبنی تعلقات ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے.
اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے بلاول بھٹو زرداری کو وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو کے وزیر خارجہ بننے کے بعد سے امریکی ہم منصب کی جانب سے یہ پہلا رابطہ ہے۔
Comments are closed.