فضل الرحمان اور شہباز شریف کا عدالتی فیصلے کا خیر مقدم، یوم تشکر منانے کااعلان

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) پی ڈی ایم کے سربراہ فضل الرحمان اور شہباز شریف کا عدالتی فیصلے کا خیر مقدم، یوم تشکر منانے کااعلان،مولانا فضل الرحمان کی طرف سے عدالتی فیصلے کاخیر مقدم کیاہے اور کہاہے عدالت نے بہت اچھا فیصلہ دیاہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کل ہونے والا احتجاج ملتوی کردیا گیاہے اور اب ہم کل یوم تشکر منائیں گے اب ہم یوم نجات منائیں گے انھوں نے کہا کہ عدالت نے 22کروڑ عوام کے حقوق کا تحفظ کیا۔

شہبازشریف نے کہا کہ عدالت نے پاکستان کو بچا لیاہے اور پاکستان کے عوام کی امنگوں کی عکاسی کی ہے اور آئین کے تقدس کو بحال کیاہے یہ عوام کی فتح ہے۔

انھوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے مل کر آگے بڑھنا ہے اور اس موقع پر جب آگے کے بارے میں سوال کیا گیا تو شہباز شریف نے کہا ہم آپ کو جینوئن سرپرائز دیں گے جعلی سرپراز ہو گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ابھی مولانا فضل الرحمان نماز تراویح پڑھنے جارہے ہیں نماز کے بعد بلاول بھٹو بھی آئیں گے تو ان کے بعد مل کر اس پر بات کریں گے۔
جاری ہے۔

Comments are closed.