اسپیکر رولنگ پر سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے قبول کریں گے، وزیراعظم

اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسپیکر رولنگ پر سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے قبول کریں گے، وزیراعظم عمران خان کا عدالت کے ساڑھے سات بجے تک فیصلہ محفوظ کرنے پر ردعمل ۔

وزیراعظم عمران خان نے قانونی ٹیم سے ملاقات کی اور کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر اسپیکر رولنگ سے متعلق سپریم کورٹ کاجوبھی فیصلہ آیا قبول کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان سے قانونی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے سپریم کورٹ ازخود نوٹس کیس سمیت نئے انتخابات پر گفتگو کی اور کہا کہ ہم ہر طرح کی صورتحال کیلئے تیار ہیں۔

وزیراعظم سے ملاقات میں قانونی ٹیم نے سماعت سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے قانونی نکات سے آگاہ کیا، اور مختلف پہلو اجاگر کئے او بتایا کہ انھوں نے اپنی طرف سے فائٹ کرلی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نئے انتخابات کیلئے تیار ہے انھوں نے ایک بار پھر کہا کہ غیرملکی سازش کوکسی طورپرکامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

اسپیکر کی رولنگ سے متعلق ازخود نوٹس پر فیصلہ آج شام ساڑھے 7 بجے سنایا جائے گا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایک بات تو واضح نظر آ رہی ہے اسپیکر کی رولنگ غلط ہے، اب یہ بتائیں اگلا قدم کیاہوگا

Comments are closed.