ڈالرمزید 3 روپے مہنگا ہوگیا، 189.25 روپے کی بلند ترین سطح پر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں ڈالرمزید 3 روپے مہنگا ہوگیا، 189.25 روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا ہے ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے.

ملک میں جمعرات کو بھی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری رہا اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں تین روپے کا اضافہ ہوا۔

جمعرات کو ڈالر کی قدر تین روپے اضافے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور ایک ڈالر 189 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ہے۔

چیئرمین فاریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان نے روپے کی قدر میں مسلسل کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ معیشت کو نقصان پہنچاہا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ماہ میں ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں ایک ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات میں ڈیڈ لاک اور بڑھتی امپورٹ روپے پر جاری دباؤ بڑھارہی ہیں جس کے اثرات سے روپیہ روز بروز کمزور ہورہا ہے۔

چیئرمین فاریکس ایسوسی ایشن نے اسٹیٹ بینک سے مطالبہ کیا کہ وہ قیمت کو کنٹرول کرنے کے لیےمداخلت کرے اور سٹے بازی میں ملوث بینکوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

انہوں نے سپریم کورٹ سے بھی اپیل کی کہ وہ سیاسی معاملات پر فوری فیصلہ سنائے تاکہ غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہو اور بے چینی کی فضا ختم ہو۔

Comments are closed.