عثمان بزدار نے فرح خان کے معاملے پر خاموشی توڑ دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) عثمان بزدار نے فرح خان کے معاملے پر خاموشی توڑ دی ہے اور اس حوالے سے عائد الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

عثمان بزدار نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ ’علیم خان، چوہدری سرور اور دیگر اپوزیشن ارکان کے من گھڑت الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں اور بلا ثبوت الزام تراشی کی مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ’پنجاب میں تقرر اور تبادلے میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق ہوتے ہیں، پی ٹی آئی رہنماوں کے علاوہ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز نے بھی فرح خان پر کرپشن کے الزام عائد کیے ہیں۔

عمران خان نے گزشتہ ہفتے ہی کہہ دیا تھا کہ ’انہیں علم ہے کہ ان کے بارے میں اور خاص طور پر ان کی اہلیہ کی دوست فرح خان سے متعلق آئندہ دنوں میں میڈیا میں کردار کشی کی ایک مہم شروع کی جائے گی۔

فرح خان کا تعارف بشریٰ بی بی کی قریبی دوست کے طور پر سامنے آیا۔ تاہم پاکستانی میڈیا میں فرح خان کا نام باقاعدہ طور پر اگست 2018 میں پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد تواتر سے آنا شروع ہوا۔

رپورٹس کے مطابق فرح خان ایک کاروباری شخصیت احسن جمیل گجر کی اہلیہ ہیں۔ دونوں میاں بیوی کا نام پہلی مرتبہ تحریک انصاف کی حکومت بننے کے ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کو تبدیل کروانے کا الزام پر سامنے آیا۔

Comments are closed.