پاکستان اور آسٹریلیا کا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) پاکستان اور آسٹریلیا کا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا، میچ رات ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا، دونوں ٹیمیں آج پریکٹس کریں گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا واحد ٹی 20 میچ آج برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والا میچ آج کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے ٹیموں نے ون ڈے سیریز کے بعد گزشتہ روز آرام کیا، آج دونوں ٹیموں نے آج کے میچ کی تیاری کریں گی۔

ٹی 20 میچوں میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک 24 ٹی 20 میچ کھیلے جاچکے ہیں، جن میں سے 13 پاکستان نے جیتے جبکہ 10 میں آسٹریلیا کو کامیابی ملی، ایک میچ بےنتیجہ رہا.

Comments are closed.