وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کا رابطہ

55 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کا رابطہ ہوا ہے جس میں وزیراعظم نے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔

بتایا گیاہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین علاج کے لیے لندن گئے ہوئے ہیں اس سے قبل وہ لاہور میں بھی زیر علاج رہے تاہم کچھ طبیعت بہتر ہونے پر مزید علاج کیلئے برطانیہ چلے گئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنی پارٹی کے سینئر رہنما سے خود ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان کی صحت کے بارے میں حال احوال پوچھا،میڈیا پر پہلے یہ خبر ذرائع سے چلی تاہم بعد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اس رابطہ کی تصدیق کی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان ٹیلی فونک پر رابطہ ہواہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم نے جہانگیر ترین سے رابطہ کرکے ان کی طبیعت کے بارے میں پوچھا ہے، واضح رہے اس سے قبل اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بھی جہانگیر ترین سے رابطہ کرکے ان کی خیریت معلوم کی ۔

Comments are closed.