رضوان کی ہارنے کے بعد شاہین شاہ کو گلے لگا نے کی ویڈیو

61 / 100

فوٹو: فائل

لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام)لاہور قلندر نے ٹرافی جیتی لیکن رضوان کی ہارنے کے بعد شاہین شاہ کو گلے لگا نے کی ویڈیو نے تہلکہ مچادیا،سلطانز کے کپتان نے شائقین کے دل جیت لئے، شکست کے باوجود محمد رضوان کے چہرے کے تاثرات قائم رہے وہ آخر تک مسکراتے رہے۔

جب فائنل میچ کا فیصلہ ہو گیا تو محمد رضوان اور آفیشلز نے ٹیم کو اکٹھا کرکے گراونڈ کی ایک سائیڈ سمجھایا کہ یہ کھیل ہے ہار جیت ہو جاتی ہے اس ہار کو کھلے دل سے تسلیم کریں اور آئندہ وہ غلطیاں نہ کریں جو ہوئی ہیں۔

ٹیم کی یہ میٹنگ ختم ہوتے ہی ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان مسکراتے ہوئے گراونڈ میں گئے اور شاہین شاہ کو گلے مل کر مبارکباد دی ، شاہین شاہ نے بھی پرجوش جواب دیا اور محمد رضوان کو گلے لگا کر اٹھا لیا۔

http://

محمد رضوان اس کے بعد لاہور قلندرکے دیگر کھلاڑیوں سے بھی ملے اور انھیں پی ایس ایل سیون کا ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد دی، اس موقع پر پہلے شائقین نے محمد رضوان کے سپورٹ مین سپرٹ کی داد دی ، پھر سوشل میڈیا پر محمد رضوان ٹرینڈ بن گئے۔

صارفین کی طرف سے شکست کے باوجود رضوان کی خوش اخلاقی، خوش مزاجی اور ‘اسپورٹس مین اسپرٹ’ کو سراہا جارہا ہے،رضوان کے جذبہ اور ہنس مجھ انداز نے لوگوں کے دل جیت لئے۔

http://

ٹوئٹر پرایک صارف نے رضوان اور شاہین کے گلے ملنے کی تصویر کو ‘پکچر آف دا ڈے’ قرار دیا ہے،پاکستان کے علاوہ بھارتی صارفین نے بھی رضوان کی اسپورٹس مین اسپرٹ کو سراہا ہے۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا رضوان بہت بڑے دل کا مالک اور بڑا انسان ہے، اس نے شکست کو دل پر نہیں لگایا نہ ہی اسے حریف کی جیت پر دکھ ہوا، اس نے کھلے دل سے تسلیم کرلیا کہ ہم اچھا نہیں کھیلے ۔

Comments are closed.