پاکستان پہنچ کر اچھا لگ رہا ہے، سکیورٹی صورتحال بہترین ہے، مکمل ویڈیو

56 / 100

فوٹو: ٹوئٹر

راولپنڈی( زمینی حقائق ڈاٹ کام) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ پاکستان پہنچ کر اچھا لگ رہا ہے، سکیورٹی صورتحال بہترین ہے، مکمل ویڈیو ۔

آسٹریلوی اسکواڈ کے ہمراہ تاریخی دورے پر پاکستان پہنچنے کے بعد ورچوئل نیوز کانفرنس میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ پاکستان میں خود کو بہت محفوظ محسوس کر رہا ہوں، یہاں کے سیکیورٹی انتظامات بہت اچھے ہیں۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پی سی بی نے ہمارا بہت خیال رکھا، یہاں کے تمام لوگ بہت پروفیشنل ہیں،پیٹ کمنز نے کہا کہ پاکستان کیخلاف کھیلنے کا تجربہ ہمیشہ شانداررہا۔

انھوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کے ساتھ سیریز سے قبل اچھی پریکٹس کرلیں گے، ہمیں معلوم ہے کہ پاکستانی کرکٹ سے محبت کرتے ہیں اور انہیں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

بائیو سیکیور ببل سے متعلق سوال پر آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ہم ہوٹل سے زیادہ باہر نہیں جا سکتے، دورہ بھارت میں بھی زیادہ باہر نہیں جاتے تھے اسکی عادت ہے، اسی لئے کھلاڑیوں نے سامان میں پلے اسٹیشن رکھے ہیں تاکہ وقت اچھا گزرے۔

واضح رہے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آج صبح چوبیس سال بعد تاریخی دورے پر پاکستان پہنچی ہے، 35رکنی آسٹریلوی اسکواڈ چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچا ہے ۔

Comments are closed.