لاہور قلندراسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی

55 / 100

لاہور(سپورٹس ڈیسک)لاہور قلندراسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی ہے، وقاص مقصود کے  آخری اوور میں ڈیوڈ ویزے نے 27 رنز بنائےوکٹ لے ٹیم کو فائنل تک پہنچایا .

اسلام آباد یونائیٹڈ 169 کے تعاقب میں آخری اوور میں 162 رنز پر آؤٹ ہو گئی، اعظم خان 40 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، ہیلز نے 38،آصف علی نے 25 اور شاداب 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے.

لاہور قلندر کی طرف سے کپتان شاہین شاہ آفریدی ،حارث روف اور زمان خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈیوڈ ویزے نے ایک وکٹ حاصل کی، باقی رن آوٹ ہوئے.

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے ایلمینٹر میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا مگر پہلے ہی اوور ڈیوسن نے فخر زمان کو آوٹ کر دیا.

لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 168 رنز بنائے۔عبد اللہ شفیق 52 ، کامران غلام 30، محمد حفیظ 28 رنز بنا کر نمایاں رہے، دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان 1، فل سالٹ 2، ہیری بروک2 رنز بنائے.

سمٹ پٹیل 21 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ ڈیوڈ ویزے 26 اور شاہین شاہ آفریدی صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔ لیام ڈاؤسن اور محمد وسیم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

لاہور قلندرز سکواڈ:

فخر زمان، عبد اللہ شفیق، کامران غلام، محمد حفیظ، ہیری بروک، فل سالٹ، سمٹ پٹیل، ڈیوڈ ویزے، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، زمان خان

اسلام آباد یونایئٹڈ سکواڈ:

ایلکس ہیلز، وِل جیک، سٹرلنگ، شاداب خان، آصف علی، اعظم خان، محمد وسیم، لیام ڈاؤسن، حسن علی، اطہر محمود، وقا

Comments are closed.