یہ کیسا سرپرائز ہے ؟ شیر چائے کی پیالی میں کیسے پہنچ گیا

مسلم لیگ ن سے محبت کا انوکھا اظہار

61 / 100

فوٹو: ٹوئٹر

لاہور( ویب ڈیسک)یہ کیسا سرپرائز ہے ؟ شیر چائے کی پیالی میں کیسے پہنچ گیا،مسلم لیگ ن سے محبت کرنے والوں نے پارٹی سے پیار کا انوکھے انداز میں اظہار کیا۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب ایک ریسٹورنٹ میں موجود تھیں اور انھوں نے کافی کا آرڈر کیا ، کچھ دیر بعد جب ان کے سامنے ٹیبل پر کافی پہنچی تو وہ دیکھ کرحیران رہ گئیں۔

پیالی میں کافی بھی موجود تھی اور شیربھی،مریم اورنگزیب خود یہ سب دیکھ کر حیران ہوئیں پھر انھوں نے ٹوئٹر پر کافی کی ان پیالیوں کی تصویر شیئر کی جس کے ایک کپ پر خوبصورتی سے شیر آگیا تحریر ہے ۔

مسلم لیگ نون کے حامی نے شیر کو پیالی میں اتار کر رہنما مریم اورنگزیب کو کافی شاپ سے کافی آرڈر کرنے پر خوشگوار سرپرائز دیا، جسے انہوں نے ٹوئٹر پر بھی شیئر کیا۔

http://

مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک دوسرے کپ میں شیر کی تصویر نمایاں ہے اور بظاہر لگتا ہے کوئی پینٹنگ کی گئی ہے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ انہوں نے لاہور کے ایک ریسٹورنٹ میں کافی آرڈر کی اور انہیں یہ خوشگوار سرپرائز ملا ہے،
انہوں نے پارٹی کے آفیشل اکاؤنٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے شیر آگیا بھی لکھا۔

مریم اورنگزیب کے ٹوئٹ پر سلیمان شہباز نے بھی ردعمل دیا ہے جب کہ کارکن اس کے بعد اس پر اپنے کمنٹس بھی دے رہے ہیں اور اسے پسند بھی کیاگیاہے۔

Comments are closed.