شاہد خان آفریدی کے فینز کیلئے بری خبر آگئی

64 / 100

فوٹو : اسکرین گریب

لاہور(ویب ڈیسک) شاہد خان آفریدی کے فینز کیلئے بری خبر آگئی ہے اور اسٹار آل راؤنڈر نے انجری کے باعث پاکستان سپرلیگ سیون سے دستبردار ہو گئے ہیں.

اپنے ایک ویڈیو بیان میں شاہد آفریدی نے بتایا کہ میں انجری کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ سیزن 7 میں مزید میچز نہیں کھیل سکوں گا.

شاہد آفریدی نے کہا کہ کل رات کا میچ پاکستان سپر لیگ کا میرا آخری میچ تھا جو انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلا ہے۔

http://

انہوں نے کہا کہ میں نے بڑی کوشش کی کہ جاری رکھ سکوں مگر درد زیادہ ہے وہ ری ہیب پروگرام مکمل کرنے کے بعد کشمیر پریمیئر لیگ اور ٹی 10 لیگ کھیلیں گے.

انھوں نے کہا کہ میں نے فینز کی خاطر پاکستان سپرلیگ سیون کھلنے کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ مجھے انجری تب بھی تھی لیکن میں برداشت کر رہا تھا مگر اب درد برداشت سے باہر ہو گیا ہے.

Comments are closed.