برطانوی شہزادہ چارلس کو وزیراعظم عمران خان کی دورہ پاکستان کی دعوت

53 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)برطانوی شہزادہ چارلس کو وزیراعظم عمران خان کی دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی ، بتایا جاتاہے کہ انھیں پاک برطانیہ 75سالہ تعلقات کے سلسلہ میں مدعو کیا گیاہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنمازلفی بخاری کی برطانوی شہزادہ چارلس سے ملاقات کی ہے اور وزیراعظم عمران خان کی طرف سے انھیں دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستان برطانیہ سفارتی تعلقات کے 75سالہ جشن کی تیاریاں جاری ہیں اور شہزادہ چارلس کو اسی جشن میں شریک ہونے کا کہا گیاہے ۔

زلفی بخاری نے زیراعظم عمران خان کی جانب سے شہزادہ چارلس کو تہنیتی پیغام بھی پہنچایا،زلفی بخاری نے کہا کہ پاکستان اوربرطانیہ قریبی دوست اوردیرینہ شراکت دار ہیں۔

اس موقع پر زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پاک برطانیہ سفارتی تعلقات کے 75سالہ جشن کو شاندار طریقے سے منانا چاہتے ہیں،انھوں نے کہا کہ شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ کامیلا کے دورہ پاکستان کے لیے منتظر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم امیدکرتے ہیں رواں سال آپ جلدپاکستان کادورہ کریں گے، دورہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی عالمی کاوشوں کیلئے کارگرثابت ہوگا۔

ملاقات کے دوران شہزادہ چارلس نے وزیراعظم اور زلفی بخاری کا دورہ پاکستان کی دعوت اور افغانستان سیبرطانوی شہریوں کیانخلا پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں۔

پرنس آف ویلز نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کے مثبت کردارکوسراہتے ہوئے وزیراعظم کی موحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے اقدامات کی بھی سراہا۔

شہزادہ چارلس نے زلفی بخاری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں عالمی امورپرپاکستان کے مثبت کردار کو پذیرائی ملی ہے اور پاکستان کے کردار کو بھی تقویت ملی ہے۔

Comments are closed.