یہ منہ اور مسور کی دال، اپوزیشن کی تحریک پر شیخ رشید کا جواب

55 / 100

اسلام آباد(ویب ڈیسک)یہ منہ اور مسور کی دال، اپوزیشن کی تحریک پر شیخ رشید کا جواب، وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت کہیں نہیں جارہی ہے.

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے حکومت کے خلا تحریک عدم اعتماد کی افواہوں سے متعلق کہا کہ یہ آرہے ہیں نہ ہم جا رہے ہیں.

اس موقع پر شٰیخ رشید نے الٹا اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لائے گی؟ یہ منہ اور مسور کی دال عدم اعتماد لائیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ نہ ہم جا رہی ہیں نہ آپ اس قابل ہیں کہ آرہے ہیں ۔ پی ڈی ایم کے لانگ مارچ سے متعلق کہا کہ اگر آپ نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو ہم بھی آپ کو ہاتھ میں لیں گے.

انھوں نے متنبہ کیا کہ جمہوری نقصان کی غلطی کی تو پھر ان کا نقصان ہوگا، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، اس سے قبل شیخ رشید جلد مہنگائی مسائل پر بھی قابو پانے کا کہہ چکے ہیں.

دوسری طرف اپوزیشن کا سربراہی اجلاس 25 جنوری کو ہوگا جس میں وفاقی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے سمیت دیگر اقدامات پر غور کیا جائے گا جبکہ پی ڈی ایم نے 23 مارچ کو مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔

Comments are closed.