سعودی وزیرمملکت عادل الجبیر کی وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف سے ملاقاتیں
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات، سعودی فرمانروا اور ولی عہد کے پیغامات پہنچائے۔
ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور مشیر تجارت عبدالرزاق داوٴد کے علاوہ سیکریٹری خارجہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے وزیراعظم ہاوٴس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاک سعودی عرب تعلقات اور پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر بھی بات چیت ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر نے وزیراعظم عمران خان کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے خصوصی پیغامات پہنچائے۔
اس سے قبل سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی دفتر خارجہ میں ملاقات کی
سعودی وزیر نے بعد میں آرمی چیف سے بھی ملاقات کی اور علاقاہی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی۔
Comments are closed.