پاکستان سپر لیگ 7کی ڈرافٹنگ، کامران غلام شامل، عمر اکمل کی واپسی

65 / 100

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ 7کی ڈرافٹنگ، کامران غلام شامل، عمر اکمل کی واپسی ہوئی ہے اور ٹیموں کی جانب سے لیگ کے اگلے ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کے چناؤ کیا جارہاہے ، رنز کے ڈھیر لگانے والے کامران غلام شامل، عمر اکمل کی واپسی۔

ڈرافٹنگ کے دوران پلاٹینم کیٹیگری میں سب سے زیادہ لاہور قلندرز کو انتخاب کا موقع ملا اور انہوں نے اسکواڈ سے ریلیز کیے گئے فخر زمان کو دوبارہ اسکواڈ کا حصہ بنایا، ملتان سلطانز کی تھی جنہوں نے سنگاپور کے آل راؤنڈر ٹم ڈیوڈ کو پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب کیا ۔

http://

کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں انگلینڈ کے کرس جورڈن کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینم میں نیوزی لینڈ کے کولن منرو کا انتخاب کیا جبکہ پشاور زلمی نے افغانستان کے حضرت اللہ زازائی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا۔

پلاٹینم کیٹیگری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے انگلش اوپنر جیسن روئے کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا ، ڈائمنڈ کیٹیگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مرچنٹ ڈی لانگے، ملتان سلطانز نے ویسٹ انڈیز کے اوڈین اسمتھ اور کراچی کنگز نے انگلینڈ کے لوئس گریگری کو اپنی ٹیموں میں شامل کیا

https://twitter.com/MHamza_56/status/1470038710884384773?t=_UeRYWZDeZV0-4vdcsiDzw&s=19

ڈائمنڈ کیٹیگری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آسٹریلین آل راؤنڈر جیمز فالکنر کو شامل کیا جب گولڈ کیٹیگری میں لاہور قلندرز نے اپنی تین پک میں عبداللہ شفیق، فل سالٹ اور جارح مزاج انگلش بلے باز ہیری بروک کی خدمات حاصل کیں۔

http://

گولڈ یٹیگری میں پشاور زلمی نے لیگ اسپنر عثمان قادر کا انتخاب کیا،سلور کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں ملتان سلطانز نے رومان رئیس اور آصف آفریدی، لاہور قلندرز نے کامران غلام، عمید آصف کو کراچی کنگز اور سلمان ارشاد کو پشاور زلمی اور محمد اخلاق کو اسلام آباد یونائیٹڈ ن

سلور کیٹیگری میں ملتان سلطانز نے مزید انتخاب کرتے ہوئے انور علی کا انتخاب کیا، یونائیٹڈ نے ریس ٹوپلی، کراچی کنگز نے ٹام ابیل، لاہور قلندرز نے ڈین فاکس کرافٹ کا انتخاب کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عمر اکمل اور اسلام یونائیٹڈ نے دانش عزیز کو سلور کیٹیگری میں منتخب کیا ہے،سلور کیٹیگری میں ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سہیل تنویر، کراچی کنگز نے روحیل نذیر، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ظفر گوہر کاانتخاب کیا۔

http://

پشاور زلمی نے سلور کیٹیگری میں ارشد اقبال، ملتان سلطانز نے روومین پاول، کراچی کنگز نے محمد عمران، پشاور زلمی نے ثمین گُل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بین ڈکٹ، ملتان سلطانز نے عمران خان سینئر کو اپنی ٹیم میں پھر شامل کرلیا۔

Comments are closed.