اومی کرون کا پہلا کیس پاکستان پہنچ گیا

58 / 100

کراچی (ویب ڈیسک)کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومی کرون کا پہلا کیس پاکستان پہنچ گیا ہے یہ کیس کراچی کے ایک نجی اسپتال میں رپورٹ ہوا ہے.

محکمہ صحت سندھ کے مطابق نجی اسپتال نے خاتون میں اومی کرون کی تصدیق کی ہے متاثرہ خاتون بیرون ملک سے آئی ہیں اور کورونا پازیٹو ہے.

بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے نجی اسپتال سے متاثرہ خاتون کی ٹریول ہسٹری معلوم کی جا رہی ہے، خاتون کی کانٹیکٹ ٹریسنگ کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔

پارلیمانی سیکریٹری صحت سندھ قاسم سومرو نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کا ہمارا پاس پہلا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی ٹریول ہسٹری معلوم کی جا رہی ہے، متاثرہ خاتون کی رشتے داروں اور ملنے والوں کا کورونا ٹیسٹ ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جس خاتون میں وائرس کی تصدیق ہوئی وہ 2 روز پہلے ڈسچارج ہو کرگھر چلی گئی متاثرہ علاقے کا پتہ چلتے ہی وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کا نیا ویرئینٹ اومی کرون دنیا کے 36 ممالک میں پھیل چکا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے.

اومی کرون کو کورونا وائرس کی سب سے زیادہ خطرناک قسم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ کورونا وائرس کی یہ نئی قسم صرف 15 سیکنڈ میں منتقل ہو جاتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اومی کرون سے بار بار انفیکشن ہونے کا خطرہ دیگر تمام اقسام سے زیادہ ہے اور یہ تیزی سے ایک کے بعد دوسرے ملک میں پھیل رہا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اومی کرون میں 50 سے زیادہ تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں جبکہ سب سے زیادہ خطرناک قرار دی جانے والی قسم ڈیلٹا میں صرف 2 تبدیلیاں پائی گئی تھیں.

Comments are closed.