پرایانتھا کی لاش سری لنکا روانہ کر دی گئی

57 / 100

لاہور(ویب ڈیسک) سیالکوٹ میں قتل ہونے والے پرایانتھا کی لاش سری لنکا روانہ کر دی گئی ان کو سیالکوٹ میں ہجوم نے تشدد کر کے قتل کر دیا تھا.

سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کی لاش لاہور ایئرپورٹ سے سری لنکا روانہ کی گئی ہے لاش پہلے ایمبولینس میں علامہ اقبال ایئرپورٹ لائی گئی تھی.

پنجاب کے وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے لاش کو وصول کیا مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سری لنکن ایئرلائنز کے ذریعے روانہ کی گئی.

اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ محمد طاہر اشرفی، سری لنکا کے اعزازی کونسل جنرل یٰسین جوئیہ، محکمہ داخلہ پنجاب اور سری لنکن ہائی کمیشن کے نمائندے موجود تھے.

دوسری جانب پنجاب پولیس نے 49 سالہ سری لنکن منیجرپریانتھا کمارا کو تشدد کر کے قتل کرنے کے کیس میں مزید 7 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا جس کے بعد مجموعی طور پر گرفتار افراد کی تعداد 131 ہوگئی.

Comments are closed.